تازہ ترین

پاکستان‘ انڈو نیشیا میں براہ راست پروازیں شروع ہونی چا ہئیں ‘غلام سرور

پاکستان‘-انڈو-نیشیا-میں-براہ-راست-پروازیں-شروع-ہونی-چا-ہئیں-‘غلام-سرور

دونوں ملکوں کے درمیان ایوی ایشن سیکٹر کو مضبوط بنانیکی گنجائش موجود ہے ، سفیر سے گفتگو اسلام آباد: انڈونیشیااور پاکستان کے درمیان ایوی ایشن سیکٹر کو مزید مضبوط بنانے کی گنجائش موجود ہے ۔ پاکستان، انڈو نیشیا میں براہ راست پروازیں شروع ہونی چا ہئیں،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بدھ کو انڈونیشیا کے سفیر اوان سیودھی سے ملاقات کے دوران کیا۔ سفیر نے کہا ہم روزانہ کی بنیاد پر کراچی،لاہور یا اسلام آباد سے جکارتہ کیلئے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین ائیر سروس معاہدے پر 14 جنوری 1966 کو دستخط ہوئے تھے ۔ دریں اثنا گزشتہ رو ز غلام سرور خان سے کرغزستان کے سفیر نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کرغزستان اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ سفیر کر غز ستان اریک بیشمھیو نے کہا کہ کرغزستان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے ، دونوں ممالک کو ہفتہ وار ایک فلائٹ شروع کرنی چا ہئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں