تازہ ترین

پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے ہیں؟

پاکستانی-گوگل-پر-سب-سے-زیادہ-کیا-سرچ-کرتے-ہیں؟

لاہور:الفابیٹ انکارپوریٹڈ کی زیر ملکیت سرچ جائنٹ کے مطابق پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ کرکٹ اور ڈراموں کو سرچ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الفابیٹ انکارپوریٹڈ کی زیر ملکیت سرچ جائنٹ سے یہ پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں گوگل پر سرچ کیے جانے والی چیزوں میں ان کا پسندیدہ کھیل کرکٹ اور ڈرامے سرفہرست ہیں۔ گوگل نےسال 2020 کی اپنی سالانہ تلاش کی رپورٹ جاری کر دی ہے ،جس کے مطابق پاکستانیوں میں مقبول ترین مضامین اور انکوائریوں کی تفصیل بھی شامل ہے۔ گوگل کی جاری کردہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کے ہر دس میں سے چھ پاکستانی سرچزکا تعلق کرکٹ سے ہوتا ہے، جبکہ پاکستانی ڈراموں کہ ساتھ ساتھ ترک ڈرامہ سیریز دیرلیس بھی ٹاپ دس سرچز  میں شامل رہی۔ گوگل کی سالانہ تلاش کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اور ترکی کی اسٹاراسرا بلگیگ بھی ٹاپ 10 سرچزمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔ گوگل آٹو سجیسٹ انجن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ہر سیکنڈ میں اوسطا 63 ہزار سرچز کی جاتی ہیں، اس طرح ہر ایک منٹ میں 28 لاکھ سرچزجبکہ ہر ایک گھنٹے کے دوران 22 کروڑ 80 لاکھ سرچزاورہرروز 5 ارب 60 کروڑ سے زیادہ سرچز کی جاتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں