پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن، اسکول کے اسٹار طالبعلم ہونے کی وجہ سے روکی گئی
شائع شدہ تاریخ 04 دسمبر, 2025
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 22 سالہ پاکستانی نژاد محمد اذہان کے ریکارڈ میں دکان سے چوری، کلاس میں چاقو لانے اور بعد ازاں اسکول سے اخراج جیسے واقعات بھی شامل ہیں۔
پاکستانی نژاد محمد اذہان کو Class A اور Class B میں منشیات کی ترسیل میں ملوث ہونے پر 30 ماہ قید کی سزا ملی تھی۔
منشیات نیٹ ورک میں ملوث ہونے پر محمد اذہان30ماہ قید کاٹ چکا ہے جب کہ برطانوی ٹربیونل نے اسکی اپیل منظور کرلی ہے۔
تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ اسکول کا اسٹار طالبعلم ہونے پر پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن روک دی گئی ہے۔