تازہ ترین

پاکستانی طالب علم کا کمال،دو منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری تیار

پاکستانی-طالب-علم-کا-کمال،دو-منٹ-میں-چارج-ہونے-والی-بیٹری-تیار

پاکستانی طالب علم کا کمال،دو منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری تیار پاکستانی طلبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہر میدان میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوالیتے ہیں، آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کامران امین نے ایک ایسی بیٹری بنائی ہے جو دومنٹ میں چارج ہوجاتی ہے۔یہ بیٹری دو منٹ میں ستر فیصد تک چارج ہوجاتی ہے اور بیٹری بھی ایسی جو نہ صرف تیزی سے چارج ہوتی ہے بلکہ اسے ایک بار خریدیں اور آٹھ سال تک تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کامران امین ویسے تو باغ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان دنوں وہ چین کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ کامران نے بتایا کہ ان کی پی ایچ ڈی ریسرچ لیتھیم آئن بیٹری پر ہے،بیٹری سے سب واقف ہیں جب سے موبائل آئے ہیں سب کو یہی مسئلہ ہوتا کہ بیٹری چارج نہیں۔ https://youtu.be/ytRMtRnTATY انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کامران نے بتایا کہ ان کے اس پروجیکٹ کی فنڈنگ موبائل ساز کمپنی ‘لینوو’ نے کی اور اسے آگے کس طرح استعمال کرنا ہے، اس کا فیصلہ کمپنی کرے گی، تاہم ابھی لیب کی سطح پر کام ہو رہا ہے اور اسے مارکیٹ میں لانچ کرنے کے لیے پیٹنٹ کی ضرروت پڑتی ہے۔اس پروجیکٹ کے حوالے سے کامران کا مقالہ رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے جرنل میں شائع ہوچکا ہے جبکہ وہ یونیورسٹی میں بھی دو مرتبہ آؤٹ اسٹینڈنگ سٹوڈنٹ کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ کامران نے بتایاکہ ابھی تک ہمارے ملک میں سیکنڈری انرجی اسٹوریج ڈیوائسز، جن کو ری چارج ایبل بیٹریز بھی کہتے ہیں،اس حوالے سے نہ تو کوئی ریسرچ لیب ہے اور نہ ہی ہمارے پاس تربیت یافتہ افراد ہیں۔ اگر اس شعبے میں تربیت یافتہ کچھ پاکستانی ہیں بھی تو وہ بھی بیرون ملک ہی کام کر رہے ہیں۔ابھی حکومت نے الیکٹرک وہیکلز کی پالیسی لانچ کرنی ہے، سولر پینلز کی ڈیمانڈ بڑھے گی، موبائل الیکڑونکس کا رجحان بہت بڑھتا جا رہا ہے، جس کے لیے بیٹریز کی ضرورت ہوگی، اگر یہ بیٹریز آپ بیرون ملک سے خریدیں گے تو اس پر بہت زیادہ خرچہ آئے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں