پاکستانی اداروں کی ویب سائٹس اورای میلز پربھارتی ہیکرزکےحملوں کاخدشہ

شائع شدہ تاریخ 19 مئی, 2020
پاکستانی-اداروں-کی-ویب-سائٹس-اورای-میلز-پربھارتی-ہیکرزکےحملوں-کاخدشہ

حکومت نے وزارتوں اور ڈویژنزکو ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی گروپ حساس معلومات تک رسائی کیلئے سرگرم ہوچکا ہے،بھارتی گروپ ای میلز کے ذریعے پاکستانی عسکری اور سول اداروں کو ٹارگٹ کررہا ہے۔ بھارتی اے پی ٹی گروپ ریٹل سنیک کا پاکستانی عسکری،سول اداروں پرحملے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔حکومت نے وزارتوں اورڈویژنزکو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ بھارتی گروپ حساس معلومات تک رسائی کیلئے سرگرم ہوچکا ہے،بھارتی گروپ ای میلز کےذریعے پاکستانی عسکری اور سول اداروں کو ٹارگٹ کررہا ہے،خدشے کے پیش نظرتمام وزارتوں کوتکنیکی پہلوؤں پرمبنی سفارشات فراہم کردی گئیں۔ تمام محکموں کو ای میل کی دُہری تصدیق کا طریقہ کار اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایڈوائزی میں درج ہے کہ کرونا وائرس سےمتعلق فوجی کاروائیوں کی معلومات پر مبنی ای میلز  بھیجی جانے لگیں۔ای میل میں تفصیلی معلومات کیلئے خطرناک سافٹ وئیر والی زپ فائل کھولنے کا کہاجاتاہے۔ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے پر ہیکرز متعلقہ ادارے کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سافٹ وئیر میں اینٹی وائرس اور ونڈو وائٹ لسٹنگ کو بائی پاس کرنے کی صلاحیت ہے،یہ وائرس ڈاکومنٹس فائلز سرٹیفکیٹس پاسپورڈز اور دیگر حساس معلومات اسٹور کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، بھارتی سافٹ وئیرمیں پکڑنے جانے کی شرح بہت کم ہے۔ خدشے کے پیشِ نظر تمام وزارتوں کو تکنیکی پہلوؤں پرمبنی سفارشات فراہم کردی گئیں جن میں کہا گیا ہےکہ جی میل، یاہو، ہاٹ میل، وٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس کی دُہری تصدیق کا طریقہ اپنایاجائے۔