پاکستان-بنگلادیش میچ، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2026
پاکستانبنگلادیش-میچ،-دوسرا-ون-ڈے-آج-کھیلا-جائے-گا

تین میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کیا تھا۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 37، صاحبزادہ فرحان 27 اور معاذ صداقت 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کے نجم الحسین شنتو نے 27 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔