معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے فیصل آباد: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا کامل ایمان ہے کہ پانچ وقت وضو کرنے والا کورونا وائرس جیسی وبا کا شکار نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں ملک عمر فاروق نے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کبھی کوئی وبائی مرض مسلم ممالک سے نہیں پھوٹتا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ، جسم اور لباس کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو کورونا سمیت دیگر وبائی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔