بہار میں شہریوں کو بہترین پھولوں کی نمائش کا تحفہ دیں گے ،ڈ ی جی پی ایچ اے ملتان: ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان قمرالزمان قیصرانی نے کہا ہے کہ پبلسٹی فیس ادارے کی آمدنی کا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے ، ریکوری اہداف بہتر بنائیں گے جس کے لئے ریکوری ٹیم کو بر وقت اہداف حا صل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، ٹھیکہ کے لئے بھی بھرپور کوشش کریں ۔بہار کے موسم میں شہریوں کو بہترین پھولوں کی نمائش کا تحفہ دیں گے جس کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔شہریوں کو پارکوں میں سہولیات مہیا کرنا ترجیحا ت میں شامل ہے ۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایچ اے کے متعلقہ ونگز سے بریفنگ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر بھی موجود تھیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ادارے کے مسائل بتدریج حل کریں گے ۔ادارے کی جانب سے ملتان شہر کی خوبصورتی کے بھرپور اقدامات جاری ہیں، ملتان کو سر سبز وشاداب بنانے کے لئے مزید کاوشیں کریں گے ۔قمرالزمان قیصرانی نے مزید کہا کہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔پارکس میں موسم بہار کی آمد کے پیش نظر پھو لو ں اور پو دوں کی تزئیں وآ رائش جا ری ہے ۔