اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج (جمعرات) شام پانچ بجے اسلام آباد میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ون اور 56 تھری کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت ہر نو منتخب قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا اور ہر پارلیمانی سال کا آغاز بھی صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔