ٹی20 ورلڈکپ سُپر ایٹ میں جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز پر فتح
شائع شدہ تاریخ 27 فروری, 2026
اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی جبکہ بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع مل گیا۔
احمد آباد میں کھیلے گئے سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ روماریو شیفرڈ نے 52 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی اینگیڈی نے 3 جبکہ کگیسو رباڈا اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ لی۔
جنوبی افریقہ نے 177 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ کپتان ایڈن مارکرم نے 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کوک 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریان رکیلٹن نے 45 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود رہے اور فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل سُپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز فی الحال 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا 2 پوائنٹس مگر کم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔