تازہ ترین

ٹی20 ورلڈکپ؛ کپتانوں کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ مکمل، تصاویر وائرل

ٹی20-ورلڈکپ؛-کپتانوں-کا-ٹرافی-کے-ہمراہ-فوٹو-شوٹ-مکمل،-تصاویر-وائرل

سڈنی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل تمام کپتانوں کا فوٹو شوٹ مکمل کرلیا گیا۔ فوٹو شوٹ کے فوری بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیمز کے کپتانوں کے ہمراہ اپنی 28ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر منائی۔ بھارتی کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں نے بابراعظم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا، کیک میزبان ملک کے کپتان ایرون فننچ کی جانب سے لایا گیا تھا۔ https://www.youtube.com/watch?v=jHpsb1q45X4 دوسری جانب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز کل سے آسٹریلیا میں ہوگا، ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے کے دو میچز شیڈول ہیں جس میں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان پہلا جوڑ پڑے گا جبکہ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔ واضح رہے کہ ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔ https://twitter.com/T20WorldCup/status/1581121637386166272?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1581121637386166272%7Ctwgr%5E9d47eb394ada0ab217fcc83573bf6318c3673861%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2386622%2F16 https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1581137636127014913?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1581137636127014913%7Ctwgr%5E9d47eb394ada0ab217fcc83573bf6318c3673861%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2386622%2F16

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں