کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 17 سال کا طویل انتظاراپنے اختتام کو پہنچا ، انگلش کرکٹ سٹارز ایک بار پھر پاکستانی میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے۔ سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں جبکہ انگلینڈ ٹیم معین علی کی کپتانی میں میدان میں اتریں گے ۔ سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ دونوں ٹیمیں اسے اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے بقیہ تین میچ 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔