ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے
شائع شدہ تاریخ 04 مارچ, 2026
ایونٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں ناقابل شکست ٹیم کے طور پر داخل ہوئی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ نے اپنے تمام 4 میچز میں فتح حاصل کی، اُس نے نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کو مات دی۔
سُپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست سے دو چار کیا۔
ان تمام کامیابیوں کے باوجود جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک خامی یہ ہے کہ وہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنا ردھم کھو بیٹھتی ہے اور فیورٹ ہونے کے باوجود ایونٹ سے آؤٹ ہوجاتی ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جس نے پہلے مرحلے میں 3 میچز جیتے جبکہ سُپر ایٹ مرحلے میں ایک، ہارا، ایک جیتا اور ایک غیرفیصلہ کن رہا، اُن کی ٹیم کی خاص بات آل راؤنڈرز کی بھرمار ہے، جن میں ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، میک کونچی اور چیپمین شامل ہیں۔