ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح، پاکستان کے سیمی فائنل امکانات روشن
شائع شدہ تاریخ 28 فروری, 2026
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35، فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔