تازہ ترین

ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کی کوئی خبر نہیں،شیخ رشید

ٹی-ٹی-پی-کیساتھ-مذاکرات-کی-کوئی-خبر-نہیں،شیخ-رشید

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات سے متعلق کوئی خبر میرے پاس نہیں۔ اسلام آباد میں فاٹا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میرے پاس کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اگر ٹی ٹی پی کے لوگ آئین پاکستان کی حرمت کا پاسداری کرنے کا عزم کرتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی حرج ہے۔ ہمیں اطلاعات ہیں کہ تین چار گروپس نے کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ معاملات احسن طریقے سے حل ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارے اداروں اور فوج کی صلاحیت بھرپور جواب دے گی۔ سابق وزیراعظم سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ وہ صرف سیاسی انتشار پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، کیونکہ یہ صرف ’سیاسی انتشار‘ ہی کریں گے۔ اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزادی دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو جدید خطوط پر استور کر رہے ہیں، جب سے یہ اتھارٹی فعال ہوئی ہے ہمارے پاس پاکستان میں داخل ہونے والے پاسپورٹ ہولڈرز کی معلومات ہیں۔ اس سے قبل جتنے بھی غیرملکی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے، ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ پاکستان میں لاکھوں غیرملکی پاسپورٹ ہولڈرز لاپتا ہیں اس لیے انہیں ایمنسٹی دی جارہی ہے تاکہ وہ 30 اکتوبر سے پہلے درخواست دیں اور اپنے ملک روانہ ہوجائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں