تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ٹی-ٹوئنٹی-ورلڈ-کپ-:-پاکستان-نے-نیوزی-لینڈ-کو-شکست-دیدی

شارجہ :  پاکستان نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے گروپ میچ میں   پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔پاکستان نے  135 رنز ٹارگٹ 5  وکٹیں گنوا کر پورا کر لیا،  پاکستان کے محمد رضوان نے 33 رنز سکور کیے۔  شعیب ملک  اور آصف علی نے ناقابل شکست 27،27  رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز سکور کیے تھے،  نیوزی لینڈ نے پاکستنان کو 135 رنز کا ہدف دیا تھا۔  نیوزی لینڈ کی  پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ  36 رنز پر گر ی،  مارٹن گپتل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے   ڈیرل مچل 27 رنز  ، جِمی نیشم 1 رن،  کین ولیمسن 25 رنز، ڈیون کونوے 27 رنز بنا سکے، جبکہ  گلین فلپس 13 رنز  اور  ٹِم سائفرٹ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف نے  4 وکٹیں لیں، جبکہ شاہین آفریدی، محمد حفیظ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔ خیال رہے کہ  پاکستان نے  ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  بھارت کے خلاف میچ کی اچھی پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں