میلبرن : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اعصاب شکن معرکہ بھارت نے جیت لیا۔ پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف بھارت نے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی نے ترپن گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔ کوہلی اور ہرتیک پانڈیا کے درمیان پانچویں وکٹ پر ایک سو تیرہ رنز کی شراکت داری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ خوشی بیان کے لیے الفاظ نہیں۔ یہ بہت خاص لمحہ ہے۔ شاید یہ میرے کیریئر کی بہترین اننگز ہو گی۔ سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکرگزار ہوں۔ ادھر بابر اعظم نے کہا ہم نے آغاز میں باؤلنگ اچھی کی۔ ویرات اور پانڈیا نے اچھا کھیل پیش کیا۔ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مین باؤلرز کو جلدی استعمال کیا۔