تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی-ٹوئنٹی-ورلڈکپ-:-پاکستان-کی-جنوبی-افریقہ-کیخلاف-بیٹنگ-جاری

سڈنی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا اہم میچ آج سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے ، پاکستان  نے  جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج (جمعرات کو ) مزید ایک میچ کھیلا جارہا ہے ، جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔    میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا ،  پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیمبا بایوما کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کی شمولیت کی منظوری دی ہے۔ محمد حارث پاکستان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔  سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہمیت  کا حامل ہے ،  جنوبی افریقہ میچ میں فتح کے ساتھ نہ صرف سیمی فائنل میں یقینی جگہ بنالے گا بلکہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہو جائے گی۔ میگا ایونٹ کے سپر 12 رائونڈ میں پروٹیز ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم بھی تین میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا ۔  فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں