تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

ٹی-ٹوئنٹی-ورلڈکپ-:-آج-پاکستان-اور-نمیبیا-کے-درمیان-میچ-کھیلا-جائے-گا

شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں پاکستان اپنا چوتھا میچ  نمبیا کے خلاف کھیلے گا  ۔ تفصیلات کے مطابق میچ شام سات  بجے شارجہ میں کھیلاجائے گا ۔ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور ٹریننگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ  کامیابی کی صورت میں گروپ 2 سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی ۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  گزشتہ روز انگلینڈ ٓ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرا دیا۔انگلینڈ  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں