ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکا
شائع شدہ تاریخ 20 دسمبر, 2025
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے۔
ابھیشک شرما، سنجو سیمسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا اور شیوم ڈوبے بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ کلدیپ یادیو، ورن چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن کو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے اور ان کی جگہ اکشر پٹیل کو بھارتی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔