ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کے مقابلے سے پہلے پاکستان کو بڑا نقصان
شائع شدہ تاریخ 28 فروری, 2026
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
سلمان مرزا پریکٹس کے دوران گھٹنے میں تکلیف کے باعث سہارا لے کر میدان سے باہر گئے اور پھر دوبارہ ٹریننگ کے لیے واپس نہیں آئے۔
سلمان مرزا کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نسیم شاہ نے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ساتھ الگ نیٹ پر طویل پریکٹس کی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا یا مقررہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔