ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سُپر 8: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے ہرایا
شائع شدہ تاریخ 23 فروری, 2026
پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے، سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل سالٹ کے علاوہ کسی انگلش بیٹر کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔
فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 21 رنز بنا کر دوسرے قابل ذکر کھلاڑی رہے۔
تاہم ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ناکام رہی اور 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔