تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا میچ آج ہوگا

ٹی-ٹوئنٹی-سیریز:-پاکستان-اور-انگلینڈ-کے-درمیان-چھٹا-میچ-آج-ہوگا

لاہور : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹامیچ  آج  (جمعہ کو) قذافی سٹیڈیم لاہور میں  کھیلا جائے گا ۔  تفصیلات کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی  ، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ۔  انگلینڈ ٹیم نے تیسرے میچ میں گرین شرٹس کو 63 رنز سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر 1-2 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستان ٹیم نے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔ پاکستان ٹیم نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو سیریز کے چھٹے میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک مرتبہ پھر 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں ، پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں ۔  برطانوی ٹیم کپتان جوز بٹلر کی پانچویں میچ تک واپسی نہ ہونے پر ان کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے انگلینڈ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم کو سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے چھٹا میچ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم چھٹا میچ جیت کر 7 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر سکتی ہے ۔  اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھٹا میچ اہمیت کا حامل ہے اور شائقین کرکٹ کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔  مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7میچوں کی سیریز کا ساتواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں