تازہ ترین

ٹیکساس : میوزک فیسٹول کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک

ٹیکساس-:-میوزک-فیسٹول-کے-دوران-بھگدڑ-مچنے-سے-8-افراد-ہلاک

ہیوسٹن  : امریکی ریاست ٹیکساس میں میوزک فیسٹول کے دوران بھگدڑ مچنے کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا  کے مطابق تیکساس میں ہونیوالے  ٹریوس سکاٹ کنسرٹ میں  بھگدڑ مچنے  سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  ہیں ۔  ہیوسٹن کے فائر ڈیپارٹمنٹ چیف سیموئیل پینا  نے ایک ٹویٹ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔سوشل میڈیا پر فوٹیج میں  شہری  کو بھاگتے ہوئے پارک سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ  کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے فوراً بعد شو کو بند کر دیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ  نے کہا کہ اہلکاروں نے 17 افراد کو ہسپتال منتقل کیا،  ان میں 11 افراد ایسے تھے جنہیں دل کا دورہ پڑ ا جائے وقوعہ پر ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا  جہاں  بہت سے لوگوں کا علاج   کیا ہے ۔  حکام کے مطابق بھگدڑ مچنے کی وجہ تا حال  معلوم نہیں ہوسکی۔  فیسٹول میں تقریباً 50,000 لوگ  شریک تھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے پچھلے سال مئی میں  اجتماعی تقریب منسوخ ہونے کے بعد دوبارہ فروخت ہونے والے ٹکٹس جلد فروخت ہوگئے تھے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں