لاہور: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اعصام الحق نے نئے سال کے آغاز پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جو ایک تقریب کی ہے، ویڈیو میں ٹینس اسٹار کو والدین کے ساتھ گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ https://twitter.com/aisamhqureshi/status/1477203063559516160?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477203063559516160%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F10380 ویڈیو کے کیپشن میں اعصام نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دی اور لکھا کہ دعا ہے یہ سال آپ سب کے لیے اتنا ہی مزے کا ہو جتنا مجھے اس لمحے میں اپنے والدین کے ساتھ رقص کرنے اور میری اہلیہ کو یہ ویڈیو بنانے میں آرہا ہے۔ ٹینس اسٹار کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور ان کے لیے مداح نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔