اٹھارہ ہزاری کے علاقوں،7/1 ،7/2 تھل میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر وٹو کی زیر نگرانی آپریشن جاری ہے اٹھارہ ہزاری،جھنگ: اسسٹنٹ کمشنر محسن عالم کے مطابق صبح اوررات کو آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کاخاتمہ کیا جارہا ہے جبکہ سپرے کے ذریعے ٹڈی دل کے لشکر کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،انہوں نے مزیدکہا اڑنے والے لشکر کی تعداد گزشتہ تین دن سے بہت کم ہے ،آپریشن کی نگرانی براہ راست ڈپٹی کمشنر جھنگ کر رہے ہیں۔