تازہ ترین

ٹوبہ:ممکنہ سیلابی خطرہ کے پیش نظر بچائو کے حوالے سے فرضی مشق

ٹوبہ:ممکنہ-سیلابی-خطرہ-کے-پیش-نظر-بچائو-کے-حوالے-سے-فرضی-مشق

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ضلع میں ممکنہ سیلابی خطرہ کے پیش نظر مختلف محکموں کی طرف سے کی جانے والی فرضی مشقوں کے دوران ریسکیومشن میں عملی حصہ لیتے ہوئے مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی پیشہ وارانہ کارکردگی کاجائزہ لیا، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہیڈسدھنائی پرپانی میں گھرے افراد کومحفوظ مقام پرمنتقل کرنے کی فرضی مشقوں کااہتمام کیاگیاجس میں ریسکیو1122، سول ڈیفنس، ہیلتھ، سوشل ویلفیئر،ایگری کلچراوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین نے حصہ لیا،اس موقع پرڈپٹی کمشنر آمنہ منیر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نیازی، اسسٹنٹ کمشنرز رضوان الحق پوری ، نوشین اسرار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فرازمنیر،ڈی اوسول ڈیفنس محمود حسین انجم ، سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ غفورودیگر افسران بھی موجودتھے ، آمنہ منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھارپیداکرنے کیلئے فرضی مشقوں میں محنت اورلگن سے حصہ لیاجائے ، دریائے راوی کی حدود میں قائم ناجائز تجاوزات کو فوری ختم کروایا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں