تازہ ترین

ٹوئٹر صارفین اب آواز ریکارڈ کر کے بھی ٹویٹ کر سکیں گے

ٹوئٹر-صارفین-اب-آواز-ریکارڈ-کر-کے-بھی-ٹویٹ-کر-سکیں-گے

ٹوئٹر سالوں سے مستند اور معتبر خبروں کا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے جہاں صارفین نئی سے نئی چیزیں ڈالتے ہیں اور کسی بھی سوشل ایشوں پر ٹرینڈ سیٹ کیا جاتا ہے جس پر دنیا کی توجہ باآسانی حاصل کی جا سکتی ہے۔ امریکہ میں تو ٹوئٹر کو خبر دینے کا سب سے تیز ترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔ اب اس فیچر کی مدد سے صارفین 140 سیکنڈ تک آواز ریکارڈ کرکے ٹویٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کو شامل کرنے کا مقصد کسی بھی نئی خبر کو بلا تاخیر لوگوں سے شیئر کرنا ہے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے صارفین اپنے اردگرد ہونے والی پیشرفت سے فوراً دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے کہ اس میں لکھنے ہونے والی تاخیر سے بھی بچا جا سکے گا، آپ کو بس اپنا ٹوئٹر کھول کر آواز ریکارڈ کرنی ہے اور ٹویٹ کی شکل میں شیئر کرنی ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق صارف آواز کی شکل میں ریکارڈ کی جانے والی ٹویٹ بھی دوسری ٹویٹ کے ساتھ ٹائم لائن پر نظر آئے گی جسے صارف ٹویٹ کرنے والے کی تصویر پر ایک کلک کرنے سے سن سکے گا اور ساتھ ہی ساتھ ٹوئٹر کو سکرول بھی کیا جا سکے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں