تازہ ترین

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے جائینگے :آمنہ منیر

ٹریفک-قوانین-کی-خلاف-ورزی-پر-جرمانے-کئے-جائینگے-:آمنہ-منیر

ٹرانسپورٹر غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کے استعمال سے بھی اجتناب کریں ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری،اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کی ہرگز اجازت نہ دی جائے ، عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، ا ور کسی کو کسی کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، سیکرٹری آرٹی اے اقصیٰ غفور ، ڈی ایس پی ٹریفک مہر سعید احمدسمیت دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹر حضرات غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کے استعمال سے بھی اجتناب کریں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جاسکے ، گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرمقدمات درج کئے اور جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں