ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی زیر صدارت جملہ ٹریفک پولیس افسرا ن سے میٹنگ کاانعقاد ہوا خانیوال: جس میں انہو ں نے عوام کے ساتھ اپنا رویہ بہتر رکھتے ہوئے اخلاق سے پیش آنے ’دوران سفر ہرقسم کی تکلیف میں عوام کی امداد کو یقینی بنانے اورزیادہ سے زیادہ عوام کو سہولیات پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔انہو ں نے کہا کہ اخلاق اورفروغ برداشت یقینی بنائیں اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے لوگوں میں شعوربیدارکرنے کیلئے آگاہی واک او رسیمینار کاسلسلہ جاری رکھیں۔