ٹرمپ کا بیان، ہم اپنے شیڈول سے کافی آگے ہیں
شائع شدہ تاریخ 18 مارچ, 2026
ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد صدر ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر نے بیان میں ایران پر حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ اب تک ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی کی فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کردیا ہے اور ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد آج ان کی شہادت کی تصدیق ایرانی حکام کی جانب سے کردی گئی ہے۔