تازہ ترین

ٹرانسپورٹ اڈوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے بینرز آویزاں

ٹرانسپورٹ-اڈوں-میں-کورونا-وائرس-سے-بچاؤ-کے-بینرز-آویزاں

شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت فیصل آباد: حکومت پنجاب کی ہدایات پر مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل عوامی آگاہی بینرز اور سٹیمرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کرکے احتیاطی تدابیر کی مہم اور آویزاں کئے گئے بینرز چیک کئے ۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب نے شہریوں کو کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے وسیع حفاظتی انتظامات کئے ہیں لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل کریں تاکہ اس وائرس سے محفوظ رہا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں کی کیمیکلز سے واشنگ مہم بھی جاری ہے جس کا مقصد صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں