تازہ ترین

ْشہباز شریف نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،وہ جھوٹ بول کر لندن گئے،

ْشہباز-شریف-نے-قوم-کو-بے-وقوف-سمجھ-رکھا-ہے،وہ-جھوٹ-بول-کر-لندن-گئے،

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بیان میں اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، آپ جھوٹ بول کر لندن گئے،جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے، ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور ان کو لیڈر مانتے ہیں،افسوسناک ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پوری دنیا میں کورونا تباہی مچا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی، داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار آپ کے عزیز دوست مودی نے سخت ترین لاک ڈاؤن کر کے دیکھ لیا لیکن وہاں بھی بد قسمتی سے یہ اموات کا باعث بن رہا ہے۔ براہ مہربانی اس پر سیاست نہ کریں حکومت اور عوام کو اس سے نمٹنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود اسمبلی تک نہیں آئے جس کا اجلاس آپ کے کہنے پر بلایا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں