عمران خان کے دورہ قطر سے توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، ضلعی صدر شیخوپورہ; پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطر دن رات جدوجہد کررہے ہیں۔ انشا اﷲ ترقی کی منزل جلد حاصل ہوگی ، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر سے سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ممالک کے دوروں سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کنور عمران نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں پاکستان اور قطر تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کو متحرک کریں گے ۔سیاحت اور کاروبار کے شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپٹ مافیا پر ہا تھ ڈا ل کر اپنے وعدوں کی پاسدار ی کا آغاز کیا ہے ، منتخب و ز یر اعظم کے خلا ف تمام سازشیں نا کا م ہو ں گی۔