بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈ ی سے ایلئن فرانسے کی ڈائریکٹریس میڈم لوبرٹن نے ملاقات کی ملتان: اوریونیورسٹی کا دورہ کیا۔ملاقات میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ، پرنسپل ملتان کالج آف آرٹس ڈاکٹر صوفیہ عمر بھی موجود تھیں ۔ ملاقات میں میڈم لوبرٹن نے بتایا کہ ان کا مقصد یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان کو فروغ دینا تھا۔ تاکہ یورپ کے سکالرشپ لینے والے طالب علم اپنے وطن میں ہی فرانسیسی زبان سیکھ سکیں ۔