تازہ ترین

وی سی جامعہ زکریا سے ایم ڈی سٹیٹ بینک کی ملاقات

وی-سی-جامعہ-زکریا-سے-ایم-ڈی-سٹیٹ-بینک-کی-ملاقات

زکریا یونیورسٹی ملتان کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی سے ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملتان: اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کامرس اینڈ لاپروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ و فنانس کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی نے کہاکہ زکریایونیورسٹی میں عالمی معیار کی ریسرچ ہورہی ہے ۔ جس سے خطے کے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ایم ڈی اشرف خان نے کہاکہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون اور اشتراک سے یونیورسٹی کے گریجوایٹ کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے ۔ بعد ازاں ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انسٹیٹیو ٹ آف بینکنگ و فنانس کا دورہ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں