تازہ ترین

ویمن یونیورسٹی اورفاطمہ جناح یونیورسٹی میں ایم او یو پر دستخط

ویمن-یونیورسٹی-اورفاطمہ-جناح-یونیورسٹی-میں-ایم-او-یو-پر-دستخط

دونوں یونیورسٹیاں ملکر ایجوکیشن اورریسرچ کے فروغ کے لئے کام کریں گی ملتان: ریسرچ اور تعلیم کے فروغ کے لئے ویمن یونیورسٹی ملتان اورفاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کے درمیان ایم او یوسائن ہوگیا، اس سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی اور پروفیسر ڈاکٹرصائمہ حامد نے ایم او یو پردستخط کئے جس کی رو سے دونوں یونیورسٹیاں ملکر ایجوکیشن اورریسرچ کے فروغ کے لئے کام کریں گی، معاہدے میں طے پایا کہ دونوں یونیورسٹیاں ریسرچ کو یقینی بنانے ،تحقیقی مقالوں کی اشاعت کے لئے اقدامات کریں گی ،تربیتی ورکشاپ ،لیکچر ، سیمینار،اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گی، علاوہ ازیں فنڈز کے لئے دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ پراجیکٹ لائیں گی اور اکٹھی درخواستیں دیں گی جبکہ تعلیمی مٹیریل کا تباد لہ بھی کیا جائیگا ،اس موقع پر وائس چانسلرڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیاں طالبات کی صلاحیتوں اور نقطہ نظر کو بڑھانے کا لازمی حصہ ہے ۔دور جدید کے تقاضوں کے مطابق خود کو جدید تحقیق اور علم سے لیس رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے دونوں یونیورسٹیو ں کو فنڈنگ کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حامد کا کہنا تھا کہ ملتان کی یونیورسٹی سے ایم اویو سائن کرنے کا مقصد جامعات میں ریسرچ بیس کلچر کو فروغ دینا ہے ، یہ ایم او یو دونوں یونیورسٹیوں کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں