لاہور:ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508430312258379784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508430312258379784%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F13607 یاد رہے ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیے گئے تھے۔