ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ وہاڑی پولیس بلا امتیاز عورتوں اور بچوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے پرعزم ہے وہاڑی : جینڈر بیس کرائم کے حوالے سے شہریوں میں شعور اور مثبت سوچ کو اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل پولیس سٹیشن دانیوال میں ضلع وہاڑی کی خواتین سماجی کارکنان کے وفد سے میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ کے دوران مصباح الماس, منزہ کوثر, نوشین ملک, عظمی سلیم, صائمہ نورین, صبوحی حسن, عزرا عبدالحئی, عزرا, مسرت خان, یاسمین فاطمہ, بلقیس اختر اور رانی برکت موجود تھیں۔