تازہ ترین

ون ڈے سیریز،سری لنکا نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ون-ڈے-سیریز،سری-لنکا-نے-آسٹریلیا-کو-6-وکٹوں-سے-شکست-دے-دی

کولمو: سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان جاری ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر میزبان ٹیم کے لیے 291 رنز کا ٹارگٹ کھڑا کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 70،الیکس کیری نے 49،گلین میکسویل نے 33 جبکہ کپتان ایرن فنچ نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سری لنکا کی جانب سے جیفری وندرسے نے 3، چمیرا،دونتھ ویلالجے اور ڈی سلوا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف سری لنکن ٹیم نے 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،لنکن ٹیم کے پاتھم نسنکا نے 137 رنز کی شاندار اننگ کھیل جیت میں مرکزی کردار ادا کیا، علاوہ ازیں کوسل مینڈس 87 جبکہ نروشن ڈکویلا اور ڈی سلوا نے 25،25 رنز جوڑے۔ پاتھم نسنکا کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں