تازہ ترین

وقت آ چکا ہے کہ اتحادی اپوزیشن کے ساتھ کا اعلان کریں گے:فضل الرحمان

وقت-آ-چکا-ہے-کہ-اتحادی-اپوزیشن-کے-ساتھ-کا-اعلان-کریں-گے:فضل-الرحمان

لاہور: مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ادارے نے ادراک کر لیا ہے کہ پشت پناہی کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور ن لیگ جو طے کرے اس کو سپورٹ کریں گے،عمران خان کے استعفیٰ کی صورت میں درمیانی راستہ نکل سکتا ہے۔میں اس کو پہلے دن سے ہی  منکر سمجھتا ہوں، فوراً الیکشن ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا کردار جانبدارانہ ہے،انہوں نے ازخود جلسے کیے اور اپوزیشن کو چیلنج کیا،اسپیکر   کے کردار سے مطمئن نہیں، انکی جانبداری کا بھی مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک خالی نہیں کہ اس صورتحال سے نمٹ نہ سکیں، دنیا اعتماد کرے گی کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے،اس مرحلے کے بعد باقی مرحلے آسان ہو جائیں گے۔  مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گیڈر بھبھکیاں ختم ہو چکی ہیں،یہ کسی اور کا ایجنٹ ہے،عمران خان کوئی مذہبی آدمی نہیں ہے،کیا گالیاں دینا امر بالمعروف ہوتا ہے،ہم نے برداشت کے ساتھ ایسے رویوں کو برداشت کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ان کے لیے نقصان دہ ہو گا،ہم نے آج تک کسی عہدے پر فوکس یا بات نہیں  کی۔ میرا مؤقف ہے انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں