پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورنے کہاہے کہ کراچی اور لاہور میں کورونا وائرس کے مقابلے کے لئے ہونے والی بدانتظامی نے ثابت کردیاہے کراچی : پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورنے کہاہے کہ کراچی اور لاہور میں کورونا وائرس کے مقابلے کے لئے ہونے والی بدانتظامی نے ثابت کردیاہے کہ کراچی، لاہور اور ایک بڑی آبادی رکھنے والے ملک کے تمام بڑے شہروں کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق چارٹر سٹی کاآئینی درجہ دینے کی ضرورت اور اہمیت دوچند ہو گئی ہے ، وفاق اور صوبے کی جنگ نے کراچی کاحال ابتر کر دیا ہے ، وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان انا کی جنگ کا خمیازہ کراچی کے بے گناہ اور مظلوم عوام بھگت رہے ہیں، ڈھائی سے تین کروڑ کی آبادی رکھنے والا ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی کھنڈر بنتا جا رہا ہے ، کراچی کے دیرینہ پانی، صحت، تعلیم، سڑکوں، ٹرانسپورٹ، علاج اور روزگار کے مسائل حل کرنے کے لئے قانون سازی کا حق دیا جائے۔