تازہ ترین

وفاق اور سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ،شاہی سید

وفاق-اور-سندھ-حکومت-سیاسی-پوائنٹ-اسکورنگ-میں-مصروف-،شاہی-سید

کومت میڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کرےقومی یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی،صدر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے موجودہ بحرانی صورتحال میں سندھ اور وفاق کے غیر سنجیدہ رویوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا متحد ہو کر کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اس وقت وفاق اور سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے ۔ اگر اس وقت بھی قومی یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیکل اسٹاف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے موجودہ بحرانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا متحد ہوکر کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں اس وقت وفاق اور صوبائی حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے ، یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ سنجیدہ اقدامات کا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ڈاکٹرز سمیت تمام میڈیکل اسٹاف کا تحفظ یقینی بنائے ،حکومت میڈیکل اسٹاف اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے اہلکاروں کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی بعض مساجد میں حالیہ ہونے والے واقعات قابل افسوس ہے ۔حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مساجد کے پیش امام حضرات، مساجد کمیٹی ممبران، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علاقائی سطح پر سیاسی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹیاں بنائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں