تازہ ترین

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج دن 11 بجے ہوگی

وفاقی-کابینہ-کی-تقریب-حلف-برداری-آج-دن-11-بجے-ہوگی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج دن گیارہ بجے ہوگی۔ صدر مملکت عارف علوی علالت کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی وزراء سے حلف لیں گے۔ کابینہ میں نون لیگ کے بارہ، پیپلزپارٹی کے نو، جے یو آئی کے چار اور ایم کیو ایم کے دو وزراء شامل ہوں گے، دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔ مجموعی طور پر وفاقی کابینہ کے 34 ارکان ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ فہرست کے مطابق رانا تنویر، خرم دستگیر، سعد رفیق میاں جاوید لطیف کے نام بھی شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمٰن، قادر پٹیل، شازیہ مری، حنا ربانی کھر اور دیگر کابینہ ارکان ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے امین الحق، فیصل سبزواری، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ بھی وزیر بنیں گے۔ ادھر دوسری جانب اے این پی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے اے این پی کے سربراہ سے رابطہ کیا۔ اسفند یار ولی نے کہا عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیح حکومت نہیں، عوام ہیں۔ وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش پر دونوں جماعتوں کے مشکور ہیں۔ مزید کہا کہ ملک اور حکومت پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں، مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں