تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-آج-ہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  اجلاس میں وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی‎ ‎۔اجلاس میں 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس اور چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں برآمدی شعبے اور کراچی کے صنعتی صارفین کیلئے اڑسٹھ ارب روپے کے پیکیج کی تجویز وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔ پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے  میں شامل ہے   جبکہ  اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔کابینہ انڈس واٹر کمشنرکے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے اسلام آباد رکن کی تعیناتی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل‎ ‎ہے ۔ وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی ، کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو متعلقہ وزارت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں