تازہ ترین

وفاقی کابینہ میں‌ ایک بار پھر ردوبدل کا امکان

وفاقی-کابینہ-میں‌-ایک-بار-پھر-ردوبدل-کا-امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں رد وبدل کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نئے چہروں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بارپھرر دوبدل کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شبلی فراز اور فیصل واؤڈا نے بھی سینیٹربننےکے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا کہ کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے کوئی علم نہیں البتہ سینیٹر منتخب ہونے والے اراکین جلد وزارت کا حلف اٹھا کر کابینہ میں‌ شامل ہوجائیں‌ گے۔ یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 249 سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ فیصل واؤڈا کو تحریک انصاف نے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست اور وزارت سے استعفیٰ دیا اور سندھ سے سینیٹ کی جرنل نشست پر کامیاب ہوئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں