تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: صدر مملکت عارف علوی کا کردار آئین سے ماورا قرار

وفاقی-کابینہ-اجلاس:-صدر-مملکت-عارف-علوی-کا-کردار-آئین-سے-ماورا-قرار

وفاقی کابینہ نے گورنر پنجاب کے معاملے پر صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی معاملات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے کردار پرشدید تشویش کا اظہار کیا اور ان کا کردار آئین سے ماورا قرار دیا۔ کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ صدر نے گورنر پنجاب کے معاملے پر آئین کا مذاق بنایا، اس کےعلاوہ کابینہ نے عمر چیمہ کے اقدامات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لئے آئینی اختیار استعمال کیا،ملک کوانتشار کی جانب دھکیلنے کے لئے آئینی عہدوں کا استعمال کیا گیا، صدر اور گورنر پنجاب نے آئین ،قانون،پارلیمان اور جمہوریت کی توہین کی۔ وفاقی کابینہ نے گورنر پنجاب کے معاملے پر وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اداروں پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں