اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سسٹم کا مذاق بنایا ہوا ہے اور ان کے خیال میں عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ایک جج کے بارے میں مبینہ آڈیو بھی سنوا دی، اُنہوں نے ایک جج سے متعلق آڈیو پر کہا کہ اس کیس میں پرویزالہٰی کی گرفتاری بھی بنتی ہے۔ https://fb.watch/iKN61REKvZ/ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے اعلیٰ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، اگر یہ آڈیو درست ہے تو اس پر پرویزالہٰی کی گرفتاری بنتی ہے، ان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہونا چاہئے، چیف جسٹس کو بھی آڈیو کا نوٹس لینا چاہئے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر یہ معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے تو اس کو جوڈیشل کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ عدلیہ کےادارے کا احترام محفوظ رہے۔