لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہيں۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے، اور محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور چھاپے سے روک دیا گیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر تمام اقسام کی کارروائی سے روک دیا ہے، جب کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو 17 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ کیس کا پس منظر 8 اکتوبر کو ڈوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ورانٹ گرفتاری جاری جاری کئے گئے تھے، اور یہ وارنٹ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پرجاری ہوئے۔