ٹوکیو: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر 3 روزہ دورے پرجاپان پہنچ گئے، دورے کا مقصد دونوں ممالک میں اقتصادی، تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر 3 روزہ دورے پرجاپان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے جاپانی وزیر اعظم کے مشیرِخاص سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں اقتصادی،تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ دورے میں وفاقی وزیر حماد اظہر جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، حماد اظہر یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر ماحول اور کاروبار کرنے میں آسانی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی تھی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سلامتی کی بہتر صورت حال کے بعد پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔